گولڈئین فنچ ( Gouldian Finch )
یه شمالی اور شمال مشرقی آسٹریلیاء میں پانی کے آس پاس زیرکاشت, کھلی چراگاؤں اور کم گھنے جنگلات میں پاۓ جانے والی خوبصورت اور شوخ
رنگ فنچ ھے جس کی کل لمبائی 5 انچ اور وزن 15
گرام ھوتا ھے, جسم کے پروں میں سبز, یلیو, سرخ اور سیاه رنگ زیاده نمایاں ھوتے ھیں, نر کے پروں کی رنگت زیاده گھری اور شوخ ھوتی ھے, سر کا رنگ عمومأ سیاه ھوتا ھے چھرے کے اردگرد ھلکے بلیو رنگ کی دھاری ھوتی ھے, سینے کی رنگت پرپل, پیٹ کے پروں کا رنگ یلیو اور جسم کے بالائی حصوں کے پروں کی رنگت گرین ھوتی ھے,
ماده کے سینے کا رنگ زردی مائل پرپل ھوتا ھے,
زردی مائل سفید چونچ بریڈنگ سیزن میں سیاھی مائل ھو جاتی ھے, اپنے قدرتی ماحول میں یه گروپوں کی صورت میں رھتے ھیں لیکن بریڈنگ سیزن میں یه جوڑے بنا کر رھتے ھیں, سر کی رنگت کی مناسبت سے یه تین رنگوں میں پائی جاتیں ھیں,
1:- بلیک ھیڈڈ
2:- ریڈ ھیڈڈ
3:- یلیو ھیڈڈ
اپنے شوخ رنگوں کی بدولت یه دنیا بھر کے برڈ لورز میں بھت مقبول ھیں-
میوٹیشنز اور کلر ورائٹیز:
یه مختلف میوٹیشنز اور کلر ورائٹیز میں پائی جاتیں ھیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ھیں,
وائٹ بریسٹڈ, لیلک بریسٹڈ, بلیو بیکڈ, یلیو بیکڈ
سلورز, پائیڈ, سینامونز
افزائش نسل:-
یه 8 ماه کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, انکا بریڈنگ سیزن اکتوبر سے اپریل تک ھوتا ھے, ماده 4-8 انڈے دیتی ھے, نر اور ماده دونوں انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتے ھیں, انکوبیشن کا دورانیه 14 دن کا ھوتا ھے, 3 ھفتوں کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں لیکن مذید 2-3 ھفتوں تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-
پنجره:-
انھیں کالونی کی صورت میں رکھنا زیاده بھتر ھے,
6×6 فٹ پیمائش اور 7 فٹ اونچائی والے برڈ روم
میں 50 جوڑے رکھے جا سکتے ھیں, برڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 6×8 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 4×4×4 انچ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس ایک ھی بلندی پر لگے ھوۓ ھونے چاھیں, گھونسلا بنانے کیلۓ گھاس اور درختوں کی تنکا نما شاخیں اچھی طرح خشک ھونی چاھیں, نھانے کیلۓ کم گھری واٹر ڈش پنجرے میں ضرور ھونی چاھیے, گھروں میں یا جوڑوں کی صورت میں رکھنے کیلۓ پنجرے کی پیمائش 2.5×1.5 فٹ اور اونچائی 1.5 فٹ ھونی چاھیے-
خوراک:-
مختلف گھاسوں کے بیج انکی خوراک ھوتی ھے لیکن یه بیج انکی غذائی ضروریات کو پورا نھیں کرتے اسلیے سبز چاره, پھل,سبزیاں اور چھلکوں سمیت ابلا ھوا انڈه انکی خوراک کا حصه ھونا چاھیے-
طبعی عمر:-
انکی اوسطأ طبعی عمر 8 سال ھوتی ھے

Comments
Post a Comment