اسٹریلین بجری طوطے اور ہمارے ماحول

 اسٹریلین بجری طوطے اور ہمارے ماحول

اسٹریلین بجری گھروں میں پالی جانے والی طوطوں کی یہ نسل قد میں بہت چھوٹی اور ہمارے قدرتی ماحول کے مطابق نہیں ہوتی اکثر لوگ انکا کاروبار کرتے ہیں اور بریڈنگ کرواتے ہیں اور پھر شہر کی مختلف مارکیٹ میں انکی فروخت ہوتی ہے
اکثر اوقات کچھ لوگ کچھ عرصہ بعد ان برڈز کوُازاد کر دیتے ہیں یا پھر کسی وجہ سے یہ برڈ پنجراُکھل جانے کی وجہ سے اڑ جاتے ہیں
چونکہ یہ پرندے ہمارے قدرتی ماحول سے واقف نہیں ہوتے اس لئے چیل کؤں کا آسان شکار اور ایک تکلیف دہ موت سے دو چار ہوتے ہیں

اس تصویر میں ایک بجری طوطا تار پر بیٹھا ہے ساتھ ہی ایک کوا اس کے اڑنے کے انتظار میں ہے
اگر ہم اپنے گھروں درختوں پر مٹی کی بنی کجیاں لگا دی جائیں جو بلیوں کی پہنچ سے دور ہو اور باجرہ وغیرہ رکھ دیا جائے
ممکنہ کوشش کی جا سکتی ہے کہ یہ ہمارے ماحول میں ڈھل جائیں
کیونکہ ہمارے ملک میں پائی جانے والی چڑیا اور اس بجری طوطے کی جسامت اور خوراک میں کوئی خاص فرق نہیں




Comments

Popular posts from this blog

Poultry Farming

Zebra finch