Pangolin
پینگولن
پینگولن ایک نہایت ہی خوبصورت جاندار ہے۔اسے عام طور پر موٹی دم والا پینگولن بھی کہا جاتا ہے۔اسکا سائنسی نام MANIS CRASSI CAUDATA اور خاند PHOLIDOTA ہے۔اسکی جسم ہر بڑے بڑے اسکیلز تہہ بہ تہہ جڑے ہوتے ہیں۔اسکا رنگ مٹی کی طرح ہوتا ہے۔جس کی مدد سے یہ شکاری کو بے وقوف بنانے کا کام کرتا ہے۔یہ شرمیلا،سست اور رات کے وقت سیرو تفریح کرنے والا جاندار ہے۔عام طور پر اسے ہم ناکٹرنل جاندار کہہ سکتے ہیں۔اسکا وزن دس سے بارہ کلو تک کا ہوتا ہے۔اس کی لمبائی سر سے لے کر دم تک 84-122 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔اس کے دانت نہیں ہوتے لیکن انکا معدہ بہت مضبوط ہوتا ہے جسکی مدد سے یہ کھانا ہضم کرتے ہیں۔اسکا منہ کون کی طرح ہوتا ہے جس پر گئری سیاہ آنکھ موجود ہوتی ہے۔اسکا خول کیراٹن کا بنا ہوتا ہے جو بہت مضبوط ہوتا ہے۔اس کے جسم ہر160-200 اسکیلز موجود ہوتے ہیں۔چھالیس فیصد اسکیلز اس کے دم پر موجود ہوتے ہیں۔
یہ جاندار عام طور پر جنکگلات میں رہنے کا عادی ہے۔اسکے علاوہ اسکا ہیبیٹاٹ ریگستانوں میں بھی موجود ہے۔اسے عام طور پر سرے لنکا اور انڈیا کی پہاڑیوں پر بھی دیکھا گایا ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ یہ اونچائی پر بھی رہنے کا عادی ہے۔پینگولن بہت معصوم جاندار ہے یہ انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔لیکن انسان اسے خطرناک سمجھ کر اسے مارڈالتے ہیں۔پینگولن کی ویسے عام خوراک کیڑے مکوڑے اور ٹرمائٹس ہیں۔انسان اسکو پکڑ کر اسکی خفیہ اسمگلنگ کرتے ہیں۔انکی تجارت عام طور پر بدین،ٹھٹہ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں سے کی جاتی ہی۔پینگولن کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہت ڈیماند ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے پکڑ کر یا اسکا شکار کرکے انہیں بیچ ڈالتے ہیں کو قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔آءی یو سی این کے مطابق پاکستان میں اس جاندار کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔اگر ہم نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا تو عنقریب پینگولن کی آبادی ختم ہوجائے گی
۔_____________________________________________________________________________-
English Translation :-
Pangolin
Pangolin is a very beautiful creature. It is also commonly called thick-tailed pangolin. Its scientific name is MANIS CRASSI CAUDATA and the family PHOLIDOTA. With the help of which it works to fool the hunter. It is up to 84-122 cm long from head to tail. It does not have teeth but its stomach is very strong with the help of which it digests food. It has a black eye on it. Its shell is made of keratin which is very strong. Its body has 160-200 scales every day. Forty percent scales are present on its tail.
This creature is usually accustomed to living in the jungle. It is also found in the Habitat deserts. It is also commonly seen in the mountains of Sri Lanka and India. This means that it is accustomed to living at high altitudes. Penguins are very innocent creatures. They do not harm humans. But humans kill them because they consider them dangerous. They smuggle it. They are usually traded from Badin, Thatta and some parts of Balochistan. Penguins are in great demand in the international market, which is why people catch them and hunt them down and sell them There is also a violation of the law. According to IUCN, the species is becoming extinct in Pakistan. If we do not take action, the penguin population will soon be extinct.





Comments
Post a Comment