لہسن اور ادرک ایک قدرتی اینٹی بائیوٹیک ھیں ۔اور قدرتی اینٹی بائیوٹیک بیماری کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو مضبوط بناتے ھے ۔بلکہ وٹامنز کا بہترین ذریعہ بھی ھوتے ھے ۔
صدیوں سے لہسن سب سے طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک مانا جاتا ھے ۔بالخصوص سانس کی بیماریوں کیلیے اور پولٹری میں موجود انفلوئنزا کیلیے سب سے بہتر ھے ۔اس میں موجود diallid سلفائیڈ جینس campylobacter کے بیکٹیریا ھے اور یہ ٹائیفائیڈ سالمونیلا جیسے امراض پر بھی موثر ھے اور سائنسدانوں کا خیال ھے بیکٹیریا پر اینٹی بائیوٹیک کام کرتا ھے جبکہ وائرس پر ویکسین ۔مگر سب سے حیران کن بات ھے کہ لہسن بیک وقت بیکٹیریا اور وائرس دونوں پر موثر ھے ۔
اگر لہسن کا سوفیصد رزلٹ لینا ھے تو مارکیٹ سے دیسی لہسن خریدیں۔ اس کے استعمال کے دو طریقے ھیں۔جوس نکال کر پانی میں استعمال کرے اور جو پھوک بنے وہ فیڈ میں مکس کردے ۔یہ طریقہ تھوڑے برڈز کیلیے ھے۔
لہسن کو کوٹ لیں یا قیمہ مشین میں رگڑ لیں ۔یہ مقدار کے حساب سے فی بیگ مکس کردیں۔ لہسن کی فی بیگ مقدار ایک پاؤ سے آدھا کلو ھے ۔اور کم از کم تین سے چھ دن تک استعمال کریں۔
لہسن اور ادرک ملا کر دینے سے بھی بہترین رزلٹ ھے ۔ایسی صورت میں ادرک ایک پاؤ فی بیگ دیں ۔لہسن آدھا کلو فی بیگ دیں۔رانی کھیت کے سٹریس کے دوران بھی دیا جا سکتا ھے یہ واحد اینٹی بائیوٹیک ھے جس کا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ھے
Comments
Post a Comment